ڈگری کالج ڈوڈہ میں ایک روزہ روزگار میلے کا انعقاد
جموں, 29 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر ڈوڈہ کی جانب سے آج گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں ایک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوکریوں کے متلاشی نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈ
Rozgar


جموں, 29 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر ڈوڈہ کی جانب سے آج گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں ایک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوکریوں کے متلاشی نوجوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے میلے کا افتتاح کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھی اسی طرز کا روزگار میلہ منعقد کیا گیا تھا، جس کے ذریعے متعدد نجی کمپنیوں نے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو صرف نوکری تلاش کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ وہ خود روزگار فراہم کرنے والے بننے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن یوا کے تحت نوجوانوں کو مقامی مصنوعات کے فروغ اور اپنے کاروبار کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور ضلع کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande