ناگام حادثہ میں ایک شخص کی موت
سرینگر، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بڈگام ضلع کا ایک 55 سالہ شخص چاڈورہ کے ناگام علاقے میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔پولیس کےایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی شخص کو ناگام، چاڈورہ کے مقام پر سڑک عبور کرتے ہوئے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ انہوں نے بت
ناگام حادثہ میں ایک شخص کی موت


سرینگر، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بڈگام ضلع کا ایک 55 سالہ شخص چاڈورہ کے ناگام علاقے میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔پولیس کےایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی شخص کو ناگام، چاڈورہ کے مقام پر سڑک عبور کرتے ہوئے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو ابتدائی طور پر ایس ڈی ایچ ناگام لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت نذیر احمد بٹ (55) ساکن چرار شریف، بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande