این آر سی کے خوف سے خودکشی کی ذمہ دار ممتا بنرجی: دلیپ گھوش
کھڑگپور، 29 اکتوبر (ہ س) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر دلیپ گھوش نے بدھ کو کہا کہ اگر کوئی این آر سی کے خوف سے خودکشی کرتا ہے تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ کھڑگپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گھوش نے الزام ل
این آر سی کے خوف سے خودکشی کی ذمہ دار ممتا بنرجی: دلیپ گھوش


کھڑگپور، 29 اکتوبر (ہ س) ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر دلیپ گھوش نے بدھ کو کہا کہ اگر کوئی این آر سی کے خوف سے خودکشی کرتا ہے تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ کھڑگپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گھوش نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی کی سیاست جھوٹ بولنے اور لوگوں کو بھڑکانے پر مبنی ہے۔

دلیپ گھوش نے کہا، ممتا بنرجی سب کچھ الٹ پلٹ کر پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے این آر سی کو لے کر عوام میں خوف پھیلا دیا ہے۔ یہ معاملہ سی اے اے اور ایس آئی آر سے متعلق تھا، این آر سی سے نہیں۔ اگر کوئی خوف سے خودکشی کرتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری ممتا بنرجی پر عائد ہوتی ہے۔ عوام اب ان کے جھوٹے دعووں پر یقین نہیں کریں گے۔

ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے پر تبصرہ کرتے ہوئے گھوش نے کہا، ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی ان سے بھی زیادہ جھوٹے ہیں۔ وہ اب نئے بہانے بنا کر خود کو ہیرو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ (ایس آئی آر) کانگریس کے دور میں دس بار ہوا ہے۔ ابھیشیک بنرجی جو کہتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande