
اورنگ آباد ڈویژن میں شدید بارش : لاتور ضلع میں 163، رینا پور اور امبہ جوگائی میں 157 ملی میٹر سے زیادہ بارش
اورنگ آباد ، 29 اکتوبر(ہ س)۔ اورنگ
آباد ڈویژن کے مختلف حصوں میں 29 اکتوبر کو موسلادھار بارش ریکارڈ ہوئی، جس کے
دوران کئی تعلقوں میں 65 سے 160 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق لاتور،
بیڑ، جالنہ، پربھنی اور دیگر اضلاع میں نمایاں بارش کی پیمائش کی گئی۔
لاتور
ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں داوانی تعلقہ کے بورول سرکل میں 163 ملی میٹر
بارش درج کی گئی۔ رینا پور تعلقہ کے پوہرے گاؤں میں 157.75 ملی میٹر اور رینا پور
سرکل میں 157.25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ پنگاون میں 128.25 ملی میٹر بارش
ہوئی۔ رینا پور کی پالشی اور بیڑ ضلع کے امبہ جوگائی تعلقہ کے برداپور میں 118.75
ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
لاتور
تعلقہ کے کسرکھیڑا میں 90.25 ملی میٹر، لاتور اور ببھلگاؤں میں 88 ملی میٹر، دیوانی
سرکل میں 108.75 ملی میٹر اور شیرور اننتمل تعلقہ کے حسام آباد میں 81.25 ملی میٹر
بارش درج کی گئی ۔ احمد پور، کھنڈالی، اندھوری اور کنگاون میں 73 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نیلنگا
تعلقہ کے ہلگارا میں 74.25 ملی میٹر، نیلنگا میں 75.5 ملی میٹر، بھٹمنگلی اور نیتور
میں 75 ملی میٹر، کسربل کنڈا میں 75.5 ملی میٹر، امبولاگا میں 59.25 ملی میٹر اور
اورد میں 65.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اُدگیر، موگھا اور تونڈر حلقوں میں 75.5
ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
جالنہ
ضلع کے ویرگاؤں سرکل میں 83.25 ملی میٹر، پرتور تعلقہ میں 68.75 ملی میٹر، اورنگ
آباد ضلع کے چٹے پیمپلگاؤں سرکل میں 85.5 ملی میٹر، جبکہ پربھنی ضلع کے گنگا کھیڈ
تعلقہ کے پمپلداری میں 66 ملی میٹر اور مکھانی میں 65.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی
گئی۔
بیڑ ضلع میں امبہ جوگائی تعلقہ کے لوکھنڈی میں
89.75 ملی میٹر، گھاٹ ناندور میں 88.5 ملی میٹر، امبہ جوگائی سرکل میں 65.75 ملی میٹر
بارش ریکارڈ کی گئی۔ کیج تعلقہ کے بنسرولا میں 71.5 ملی میٹر، ہول میں 66 ملی میٹر،
اور پرلی تعلقہ کے پرلی و ناگاپور میں 68.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے