حکیم عبدالحمید کا مقصد یہی تھا کہ بے روزگاروں کو بر سرروزگا ر کیا جائے : شوکت مفتی
نئی دہلی،29اکتوبر(ہ س)۔ جامعہ ہمدرد میں8 نومبر کو ہونے والے میگا جاب فیئرکے حوالہ سے ہمدرد بلڈنگ کناٹ پلیس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں ہمدرد لرنگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ایگز کٹیو سکریٹری شوکت مفتی نے بتایا کہ ہم کئی سالوں سے جاب ڈر
حکیم عبدالحمید کا مقصد یہی تھا کہ بے روزگاروں کو بر سرروزگا ر کیا جائے : شوکت مفتی


نئی دہلی،29اکتوبر(ہ س)۔ جامعہ ہمدرد میں8 نومبر کو ہونے والے میگا جاب فیئرکے حوالہ سے ہمدرد بلڈنگ کناٹ پلیس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں ہمدرد لرنگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ایگز کٹیو سکریٹری شوکت مفتی نے بتایا کہ ہم کئی سالوں سے جاب ڈرائیو اور میگا جاب فیئر کا انعقاد کرتے آئے ہیں۔مقصد یہی ہے کہ بے روزگاری کو کم کیا جائے اور کم تعلیم یافتہ سے لیکر تعلیم یافتہ بچوں کو روزگار دلانے میں مدد کی جائے اور یہی مشن مرحوم حکیم عبدالحمید کا تھا انھوںنے پچاس سال قبل بی ای بی کا قیام اسی مقصد کے تحت کیا تھا جس کا نام آج ایچ ایل ڈبلیو ایس ہے ،کہ لوگوں کو ٹریننگ دے کر انھیں برسرروزگار کیا جائے۔ حکیم صاحب نے اسی مقصد کے حصول کے لیے جامعہ ہمدرد کا قیام کیا اور وہاں بے شمار ادارے اور سوسائٹیز قائم کیں جو آج ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ اس کے لیے ہمیں چانسلر حماد احمد ، حامد احمد اور ساجد احمد کا بھر پور تعاون ملتا رہاہے۔ اے ایم پی کے نیشنل ہیڈ فاروق صدیقی نے کہاکہ ہمدرد کے ساتھ اس سال یہ ہمارا پانچواں جاب فیئر ہے اور اے ایم پی کا یہ ۵۲۱ واں جاب فیئر ہے ۔ ہم ایک جاب فیئر کے لیے کئی ماہ قبل تیاری کرتے ہیں، کیونکہ سو کے قریب کمپنیاں آتی ہیں اور سب کو ایک چھت کے نیچے لانا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ انھوںنے کہاکہ جب سے ہمدردہمارے ساتھ جڑا ہے اور اس سے ہمیں مزید تقویت ملی ہے ۔ انھوںنے بتایا کہ اس مرتبہ قریب بارہ ہزار نوکریاں لے کر کمپنیا ں آرہی ہیں۔ پروفیسر منجو چھگانی نے کہاکہ ویسے تو تعلیمی ادارے اچھے کام کررہے ہیں مگر ہمدرد ان میں منفرد اس لیے ہے کہ ہمدرد ضرورت کے وقت ساتھ کھڑا رہتا ہے ، ایسے میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے جسے کم کرنے کے لیے ہمدرد کام کررہا ہے۔ پروفیسر فرحت بصیر خاںنے کہاکہ حکیم صاحب نے اس دورمیں یہ ادارہ قائم کیا تھا جب نوکری کا کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا لیکن آج اس ادارہ کی افادیت کا اندازہ ہورہا ہے ،یہ حکیم صاحب کی دور اندیشی تھی ۔ اقراءقریشی نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande