ہمارا خواب ہے کہ میڈ ان چین نہیں، میڈ ان بہار بنے : راہل گاندھی
ہمارا خواب ہے کہ میڈ ان چین نہیں، میڈ ان بہار بنے : راہل گاندھیپٹنہ/مظفر پور، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے سکرا اسمبلی حلقہ میں عظیم اتحاد کے امیدوار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پ
ہمارا خواب ہے کہ میڈ ان چین نہیں ، میڈ ان بہار بنے :راہل گاندھی


ہمارا خواب ہے کہ میڈ ان چین نہیں، میڈ ان بہار بنے : راہل گاندھیپٹنہ/مظفر پور، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے سکرا اسمبلی حلقہ میں عظیم اتحاد کے امیدوار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت چھوٹی صنعتوں کو تباہ کر کے اڈانی اور امبانی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خواب ہے کہ اب میڈ ان چائنا نہیں میڈ ان بہار بنے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تعلیم کا کوئی مطلب نہیں اور محنت کی قدر نہیں کی جاتی ہے۔ بہار کے نوجوان محنتی ہیں، آج بھی قرض لے کر باہر جاتے ہیں اور تعلیم کا موقع یہاں نہیں ہے۔ یہاں سوالنامہ لیک ہونے کی وجہ سے بہار میں مناسب تعلیم نہیں مل پا رہی ہے۔ بہار کے محنتی نوجوانوں کی محنت رائیگاں گئی۔ میں بہار بدلنے کے لئے آیا ہوں اور بدل کر رہیں گا۔لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہار میں آیا ہوں اور اس بارش میں بھی آپ سب آئے ہیں، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اب اس حکومت کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ مجھے ملک میں ہر جگہ حمایت مل رہی ہے، آپ سب کو بہار میں مل کر کام کرنا چاہیے اور جس طرح آپ نے ملک کے مختلف حصوں میں ہماری حکومت بنائی ہے، اسی طرح بہار میں بھی حکومت بنائیں گے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور آئی پی سپریمو مکیش سہنی موجود تھے۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’بہار میں بہاریوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یہی سچائی ہے، آج مجھے جتنے نوجوان ملتے ہیں، بہار کے بارے میں یہی یہی کہتے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے کہا، ان لوگوں نے 20 برسوں میں بہار کے لیے کچھ نہیں کیا، روزگار کے لیے کیا کیا؟ اگر انہوں نے کسی کے لیے کچھ کیا ہے تو وہ صرف اڈانی اور امبانی کے لیے ہے، یہی وجہ ہے کہ دوسری ریاستوں کے لوگ آج کبھی بہار نہیں آتے۔راہل گاندھی نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے رہنما تیجسوی یادو اور کانگریس پارٹی بہار کو بدلنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم لوگوں نے ووٹ چوری کے خلاف ایک بڑی یاترا کی تھی۔ بہار میں ہم لوگ ساتھ ساتھ گھوم رہے تھے، یہاں پر بہت نیریٹیو دیکھنے کو ملا۔ اب بہار آگے جا سکتا ہے اور سب سے آگے جائے گا، میں اس کا عزم لے کر چل رہا ہوں۔راہل گاندھی نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ریموٹ کنٹرول بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جے پی اور ان دیگر حکومتوں کا ملک میں سماجی انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم لوگوں نے ایوان میں پی ایم مودی سے بھی کہا کہ وہ ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پی ایم مودی اور بی جے پی سماجی انصاف کے خلاف ہیں۔ پی ایم مودی کو صرف ووٹ حاصل کرنے میں دلچسپی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande