ہندواڑہ میں دھماکے سے 4 بچے زخمی
ہندواڑہ میں دھماکے سے 4 بچے زخمی سری نگر، 29 اکتوبر (ہ س)۔ ہندواڑہ کے کولنگم علاقے میں بدھ کو ایک دھماکے میں 10 سے 13 سال کے درمیان کے چار بچے اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے میں چار زخمی ہوئے، جنہیں پہلے جی ای
تصویر


ہندواڑہ میں دھماکے سے 4 بچے زخمی

سری نگر، 29 اکتوبر (ہ س)۔ ہندواڑہ کے کولنگم علاقے میں بدھ کو ایک دھماکے میں 10 سے 13 سال کے درمیان کے چار بچے اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے میں چار زخمی ہوئے، جنہیں پہلے جی ایم سی ہندواڑہ لے جایا گیا اور بعد میں جدید علاج کے لیے اسکمز صورا ریفر کر دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی ہندواڑہ، ڈاکٹر اعجاز نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ بچوں کو جھلسنے کے زخم آئے ہیں۔ اس دوران پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande