ادھم پور میں ریلوے پٹری کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد
جموں، 29 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع اُدھمپور کے بریال علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریلوے پٹری کے قریب ایک 23 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت رنکو شرما ولد گِردھاری لال سکنہ گھورڈی بندلا کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدا
ادھم پور میں ریلوے پٹری کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد


جموں، 29 اکتوبر (ہ س)۔

ضلع اُدھمپور کے بریال علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریلوے پٹری کے قریب ایک 23 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت رنکو شرما ولد گِردھاری لال سکنہ گھورڈی بندلا کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں اور لاش کو قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موت کے حقیقی اسباب کا پتہ لگایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande