
دموہ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈکوارٹر سے چند کلومیٹر دور نیو دموہ دمیانتی نگر دموہ کٹنی بائی پاس پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور تقریباً 11 افراد زخمی ہو گئے۔
جانکاری کے مطابق بدھ کو تقریباً 2 بجے پیش آئے سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام مسز بٹی بائی بتایا جا رہا ہے، جو مہاراج سنگھ کی بیوی ہے، عمر 60 سال ہے۔ ایک رشتہ دار کی موت کی اطلاع ملنے پر یہ سبھی ایک آٹو میں قریبی گاؤں جا رہے تھے۔ یہ سبھی راجہ پٹنہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ان سبھی کو 108 اور 112 کی مدد سے ضلع اسپتال لایا گیا اور ان کا علاج جاری ہے، جب کہ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل مجسٹریٹ آر ایل باگڑی نے ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے ساتھ ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی اور ضروری ہدایات دیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم اگلے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی