اے ایم یو کے سینٹر فار پروفیشنل کورسز مذاکرہ کا اہتمام
اے ایم یو کے سینٹر فار پروفیشنل کورسز مذاکرہ کا اہتمام علی گڑھ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ سینٹر فار پروفیشنل کورسز (سی پی سی) میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل)جناب سعد حمید کے ساتھ ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پی جی ڈی بی ایم، آئی بی کے طلبہ
سینٹر فار پروفیشنل کورس


اے ایم یو کے سینٹر فار پروفیشنل کورسز مذاکرہ کا اہتمام

علی گڑھ، 29 اکتوبر (ہ س)۔ سینٹر فار پروفیشنل کورسز (سی پی سی) میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل)جناب سعد حمید کے ساتھ ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پی جی ڈی بی ایم، آئی بی کے طلبہ میں کریئر ڈیولپمنٹ، ملازمت کے حصول کی مہارتوں اور مسابقتی کاروباری ماحول میں دستیاب مواقع کے بارے میں آگہی بڑھانا تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر زہیب احمد، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر، سی پی سی، اور جناب فہیم اختر، فیکلٹی ممبر، سی پی سی بھی موجود تھے، جنہوں نے تدریسی نصاب کو صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اپنے خیالات پیش کیے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سعد حمید نے پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مسلسل ہنر فروغ، پروفیشنل نیٹ ورکنگ اور حالات سے تطبیق کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ادارے کی فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آئندہ ہونے والی پلیسمنٹ سرگرمیوں میں پابندی سے حصہ لیں۔ پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے ملازمت کی تیاری، انٹرویو تکنیک اور کریئر پلاننگ سے متعلق مفید گفتگو میں بھرپور حصہ لیا اور پروگرام سے استفادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande