جوہو بیچ کی صفائی مہم میں 400 رضاکاروں کی شرکت، دو ہزار کلوگرام پلاسٹک کا کچرا ہٹایا گیا
جوہو بیچ کی صفائی مہم میں 400 رضاکاروں کی شرکت، دو ہزار کلوگرام پلاسٹک کا کچرا ہٹایا گیا ممبئی، 29 اکتوبر (ہ س)۔ بدھ کی صبح ممبئی کے جوہو بیچ پر ماحول دوست سرگرمی کے طور پر منعقدہ صفائی مہم میں تقریباً 400 رضاکاروں نے
400 VOLUNTEERS REMOVE TWO TONNES OF PLASTIC FROM JUHU   BEACH


جوہو بیچ کی صفائی مہم میں 400 رضاکاروں کی شرکت، دو ہزار کلوگرام پلاسٹک کا کچرا ہٹایا گیا

ممبئی،

29 اکتوبر (ہ س)۔

بدھ کی صبح ممبئی کے جوہو

بیچ پر ماحول دوست سرگرمی کے طور پر منعقدہ صفائی مہم میں تقریباً 400 رضاکاروں نے

حصہ لیا اور ساحل سے دو ہزار کلوگرام پلاسٹک کا کچرا صاف کیا۔ یہ اقدام پروجیکٹ

ممبئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے اعلان کے بعد شروع کیا گیا، جو

آئندہ فروری میں منعقد ہونے والے ممبئی کلائمیٹ ویک کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

وزیر

اعلیٰ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ممبئی کلائمیٹ ویک گلوبل ساؤتھ کے لیے ایک اہم

پلیٹ فارم ہوگا۔ یہ تین روزہ بین الاقوامی تقریب پروجیکٹ ممبئی کے ذریعے حکومت

مہاراشٹر کے محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے اور برہن ممبئی میونسپل

کارپوریشن (بی ایم سی) کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

بدھ کے

روز منعقدہ افتتاحی مہم جلوش: کلین کوسٹس، ریسٹور دی شور میں یونیسیف

انڈیا، یوواہ کے گرین رائزنگ، ماجھی وسندھرا، این ایس ایس اور مختلف تعلیمی اداروں

کے طلبہ نے بھی فعال شرکت کی۔ مہم کا مقصد موسمیاتی شعور بیدار کرنا اور قومی مشن

لائف ای (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کے تحت پائیدار زندگی کے اصولوں کو فروغ دینا

تھا۔ دو

گھنٹوں کے دوران 1,946 کلوگرام پلاسٹک کچرا جمع کیا گیا جسے ری سائیکلنگ یونٹس کو

منتقل کیا جائے گا۔ پروجیکٹ ممبئی کے مطابق شرکاء کو تربیت دی گئی کہ وہ روزمرہ

زندگی میں فضلہ کم کرنے اور لینڈ فلز سے بچاؤ کی عملی مثال بنیں۔ یونیسیف

کے نمائندہ کیون فرے نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت سے عالمی تبدیلی ممکن ہے۔

گرین رائزنگ منصوبہ نوجوان نسل کو صلاحیت اور اعتماد دیتا ہے تاکہ وہ موسمیاتی

جدوجہد میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

پروجیکٹ

ممبئی کے سی ای او ششیر جوشی نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا احساس ہی ایک بہتر

مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ بیچ کلین اپ جیسے اقدامات اس سوچ کو عملی جامہ پہنا رہے

ہیں۔

ماجھی

وسندھرا مشن کے ڈائریکٹر سدھاکا بوبڈے کے مطابق حکومت اور سول سوسائٹی کے مشترکہ

عمل نے پائیدار طرز زندگی کے لیے عوامی بیداری میں اضافہ کیا ہے۔ یونیسیف

مہاراشٹر کے سربراہ سنجے سنگھ نے کہا کہ جوہو بیچ پر نوجوانوں کی توانائی

اور رضاکارانہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری سطح پر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ

ممکن ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande