چڑھتے سورج کو ارگھیہ دینے کے ساتھ چار روزہ چھٹھ مہا پرو اختتام
پٹنہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست بھر میں چار روزہ چھٹھ مہا پرو منگل کی صبح چڑھتے سورج کو ارگھیہ دینے کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک انے مارگ پر چڑھتے سورج کو ارگھیہ پیش کی۔ راجدھانی پ
چڑھتے سورج کوارگھیہ دینے کے ساتھ چار روزہ چھٹھ مہا پرو اختتام


پٹنہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست بھر میں چار روزہ چھٹھ مہا پرو منگل کی صبح چڑھتے سورج کو ارگھیہ دینے کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک انے مارگ پر چڑھتے سورج کو ارگھیہ پیش کی۔

راجدھانی پٹنہ، مظفر پور، دربھنگہ، پورنیہ، بھاگلپور اور دیگر اضلاع سمیت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے ندیوں اور گنگا گھاٹوں کے کنارے سورج اور چھٹھی میا کی پوجا کی۔ اس سے قبل پیر کے روز گنگا کے کنارے پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد غروب آفتاب کوارگھیہ پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

پٹنہ کے کالی گھاٹ، قدم گھاٹ، پٹنہ کالج گھاٹ اور کرشنا گھاٹ پر پانی میں تیرتی ہوئی دیپ مالاؤں کی چمک اور پوجا ۔ ارچنا کی گونج نے دل موہ لینے والامنظر بنا دیا۔ سورج دیوتا کی تعریف میں بھجن بھی گائے گئے۔ ضلع انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے پٹنہ کے گھاٹوں پر چینجنگ روم سمیت مختلف حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

آج (منگل) پٹنہ کے 78 گھاٹوں پر اتراشدھا نکشتر کے دوران عقیدت مندوں نے چڑھتے سورج کوارگھیہ پیش کی۔ 60 مصنوعی تالاب بھی بنائے گئے۔ چار روزہ چھٹھ تہوار کے پیش نظر انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ راجدھانی کے 35 گنگا گھاٹوں پر کل 187 کیمرے لگائے گئے تھے۔ مزید برآں پٹنہ ضلع میں گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے ساتھ 550 گھاٹوں پر چھٹھ منائے گئے۔ ان گھاٹوں پر 444 غوطہ خوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ضلع کے تمام شہری اور دیہی بنیادی صحت مراکزپر نوڈل میڈیکل آفیسر کو تعینات کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ چھٹھ کی وجہ سے پیر کو سیاسی سرگرمیاں کچھ حد تک رکی ہوئی تھیں۔ اپوزیشن عظیم اتحاد منگل کو اپنا منشور جاری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار، قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان سمیت زیادہ تر سیاست داں پیر کے روزتہوار کو اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر عقیدت کے ساتھ مناتے ہوئے نظر آئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande