
اے ایم یو کے تین انجینئرنگ طلبہ کا انتخاب
علی گڑھ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی ٹیک 2026 بیچ کے تین طلبہ کو احمد نگر (مہاراشٹر) کی معروف کمپنی ایم ایس میڈیا انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔ منتخب ہونے والے طلبہ میں محمد مدثر علی اور سوربھ شرما (بی ٹیک، مکینیکل) اور عدنان سعید (بی ٹیک الیکٹریکل) شامل ہیں۔ انجینئرنگ کالج کی ٹریننگ و پلیسمنٹ انچارج ڈاکٹر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے فیکلٹی اراکین اور پلیسمنٹ ٹیم کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا جن کی مدد سے یہ بھرتی عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ