بنگال میں ایس آئی آر پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، جمہوریت کافی مضبوط ہے : گورنر آنند بوس
ہگلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ اگلے سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس سے قبل منگل سے ریاست میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو گی اہے ، جسے لے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل تیز ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا ہے کہ ریاست م
بنگال میں ایس آئی آر پر کوئی مسئلہ نہیں ، جمہوریت کافی مضبوط ہے : گورنر آنند بوس


ہگلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔

اگلے سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس سے قبل منگل سے ریاست میں ایس آئی آر کا عمل شروع ہو گی اہے ، جسے لے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل تیز ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا ہے کہ ریاست میں ایس آئی آر کو لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوکہ بھارت کی جمہوریت اور آئین کافی مضبو ط ہے۔

گورنر نے منگل کو ہگلی ضلع کے چندن نگر میں آدی ہلدار پاڑا جگدھاتری پوجا منڈپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر ایک جمہوری عمل ہے۔ یہ ملک میں آزادانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے لیکن ہر مسئلہ بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایس آئی آر کے حوالے سے کوئی بدامنی نہیں ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹروں کو ہٹا کر کلین ووٹر لسٹ تیار کرنے کے مقصد سے ایس آئی آر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ ایس آئی آر کا عمل بہت سے فرضی ووٹروں کے ناموں کو ہٹا دے گا، جس سے ترنمول کانگریس کو نقصان پہنچے گا۔ دریں اثنا، ریاست کی حکمراں جماعت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی درست ووٹر کا نام ووٹر لسٹ سے نکالا گیا تو وہ دہلی جا کر الیکشن کمیشن کا گھیراو¿ کریں گے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande