اے پی میں سمندری طوفان مونتھا کے شدید اثرات۔تمام اضلاع میں بارش
حیدرآباد, 28 ۔ اکتوبر۔(ہ س)۔آندھراپردیش میں سمندری طوفان مونتھاکے شدیداثرات دیکھے جارہے ہیں۔ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ نیلورضلع میں مسلسل بارش کے باعث عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شدید بارش سے ڈیم،دریا،جھیلیں،نا
اے پی میں سمندری طوفان مونتھا کے شدید اثرات۔تمام اضلاع میں بارش


حیدرآباد, 28 ۔ اکتوبر۔(ہ س)۔آندھراپردیش میں سمندری طوفان مونتھاکے شدیداثرات دیکھے جارہے ہیں۔ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ نیلورضلع میں مسلسل بارش کے باعث عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

شدید بارش سے ڈیم،دریا،جھیلیں،نالے اورنہریں لبریزہوگئی ہیں۔ ہزاروں ایکڑرقبہ پرپھیلی دھان،مونگ پھلی، ماش، مونگ اورسبزیوں کی فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔

سمندرمیں بلند لہریں اُٹھ رہی ہیں اورکئی ساحلی علاقوں میں سمندر تقریباً 50 سے 100 فٹ تک آگے بڑھ آیا ہے۔ مرری پادو منڈل کے راما نایدو پلی گاؤں میں سمندر میں جانے والے 13 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔

بارش کی شدت کے پیش نظر منگل کو ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کلکٹر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ملازمین کوہدایت دی ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں ہی مقیم رہیں۔

کلکٹراورایس پی مسلسل صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نالوں کے ابلنے سے کئی دیہات کے درمیان آمدورفت بند ہو گئی ہے۔ نشیبی علاقوں پر خصوصی نگرانی رکھی گئی ہے۔ متاثرہ دیہاتوں میں راشن چاول، ضروری اشیائے خورد و نوش کے ساتھ ساتھ این ڈی آرایف اورایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی الرٹ کردی گئی ہیں۔

حکام نے کنڈلیرو کے نچلے علاقوں سے گاؤں سے عوام کے تخلیہ کا آغازکردیا ہے۔ کرشنا پٹنم بندرگاہ پرپانچویں سطح کی خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ادھرحکومت نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی بڑی آفت سے نمٹنے تمام سرکاری مشنری کو مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande