
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی حکومت نے منگل کو دہلی میں کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی طور پر بارش کرنے کا عمل) کی دوسری آزمائش مکمل کی۔ دہلی کے وزیر ماحولیات نے آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعہ کی گئی اس پہل کے تحت اگلے چار گھنٹوں کے اندر دہلی کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی آئی ٹی کانپور کی طرف سے کیے جانے والی اس آزمائش کو سیسنا ہوائی جہاز کے ذریعے انجام دیا گیا۔ یہ طیارہ میرٹھ کی طرف سے دہلی میں داخل ہوا۔ اس کے دائرے میں کھیکڑا، براڑی، شمالی قرول باغ اور میور وہار آئے۔ بھارتی محکمہ موسمیات( آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہوائیں شمال کی طرف چل رہی ہیں اور بادل بیرونی دہلی میں منتقل ہو سکتے ہیں۔
دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے ایک ویڈیو پیغام میں ٹرائل کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے نے کانپور سے اڑان بھری اور میرٹھ کے راستے دہلی میں داخل ہوا۔ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آٹھ فلیئرس کا استعمال کیا گیا، ہر فلیئر کا وزن 2-2.5 کلو گرام تھا۔ان فلیئرس نے بادلوں میں مواد چھوڑا، جس میں 15-20 فیصد نمی تھی۔ یہ عمل آدھے گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران ہر فلیئر2-2.5 منٹ تک جاری رہا۔ طیارہ اب میرٹھ میں لینڈ کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری پرواز اور تیسری آزمائش آج کی جائے گی۔
انہوں نے بتایاکہ آئی ایم ڈی کے مطابق ہوائیں شمال کی طرف چل رہی ہیں اور بادل بیرونی دہلی میں کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی ٹی کانپور کا خیال ہے کہ بارش 15 منٹ سے 4 گھنٹے تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی آئی ٹی کانپور کے نتائج مثبت ہوں گے۔ اگر ٹرائلز کامیاب رہے ،تو آنے والے دنوں میں فروری تک طویل مدتی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی ایسی پروازیں جاری رہیں گی۔ موسم سازگار رہنے پر روزانہ 9-10 ٹرائلز کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دہلی بی جے پی آلودگی کے معاملے پر پچھلی عام آدمی پارٹی حکومت پر حملہ آور رہی ہے۔ اب، اقتدار میں آنے کے بعد، بی جے پی حکومت کلاوڈ سیڈنگ کروا رہی ہے تاکہ مصنوعی بارش کے ذریعے آلودگی کو کم کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد