سمستی پور ضلع کے تمام بلاکوں میں ویب کاسٹنگ کی تیاریاں مکمل
سمستی پور، 28 اکتوبر (ہ س)۔ سمستی پور ضلع انتظامیہ نے شفاف اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کو یقینی بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم مکمل کیا ہے۔ ضلع الیکشن افسر و ضلع مجسٹریٹ روشن کشواہا کی ہدایات پر ضلع کے تمام
سمستی پور ضلع کے تمام بلاکوں میں ویب کاسٹنگ کی تیاریاں مکمل


سمستی پور، 28 اکتوبر (ہ س)۔ سمستی پور ضلع انتظامیہ نے شفاف اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کو یقینی بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم مکمل کیا ہے۔

ضلع الیکشن افسر و ضلع مجسٹریٹ روشن کشواہا کی ہدایات پر ضلع کے تمام پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ ساکٹ لگانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سمستی پور، پٹوری اور شیواجی نگر بلاک کے بلاک ایجوکیشن افسر اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بلاک کے تحت آنے والے تمام پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کے لئے ساکٹ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ضلع الیکشن افسر کی ہدایات پر نوڈل افسر اورضلع ایجوکیشن افسر کامیشور پرساد گپتا نے تمام بلاک سے ساکٹ انسٹالیشن کے متعلق سرٹیفکیٹ اور رپورٹس حاصل کرنے کا عمل شروع کیا۔

اس سلسلے میں سمستی پور، پٹوری اور شیواجی نگر بلاک نے مقررہ وقت سے پہلے کام مکمل کر لیا ہے اور اپنی رپورٹ ضلع الیکشن دفتر کو سونپ دی ہے۔

انتظامی ذرائع کے مطابق پولنگ کے دن تمام پولنگ مراکز پر سرگرمیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ویب کاسٹنگ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی جس سے کسی بھی بے ضابطگی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے گی۔

نوڈل افسر نے کہا کہ تکنیکی وسائل کا استعمال انتخابات کی شفافیت اور ہموار انعقاد کے لیے ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام بلاکوں میں تیاریاں تسلی بخش ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande