جوبلی ہلز کی انتخابی مہم پر پونم پربھاکر کا پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس
جوبلی ہلز کی انتخابی مہم پر پونم پربھاکر کا پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاسحیدرآباد، 28 اکتوبر(ہ س)۔ وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آج منسٹرس کوارٹرس میں اپنی قیامگاہ پر پارٹی قائدین کا اجلاس منعقد کیا جس میں جوبلی ہلز کے یوسف گوڑہ ڈیویژن سے تعلق رکھنے و
جوبلی ہلز کی انتخابی مہم پر پونم پربھاکر کا پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس


جوبلی ہلز کی انتخابی مہم پر پونم پربھاکر کا پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاسحیدرآباد، 28 اکتوبر(ہ س)۔ وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آج منسٹرس کوارٹرس میں اپنی قیامگاہ پر پارٹی قائدین کا اجلاس منعقد کیا جس میں جوبلی ہلز کے یوسف گوڑہ ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے سرکردہ قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی کے مشیروی نریندرریڈی، ارکان اسمبلی نارائن ریڈی، لکشماریڈی، جئے ویرریڈی، بی نائک، صدرنشین اسپورٹس اتھاریٹی شیوا سیناریڈی، صدرنشین حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں جوبلی ہلزکے انتخابی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پونم پربھاکر نے کہا کہ رائے دہندوں سے گھرگھرپہنچ کرملاقات کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے واقف کرایا جائے۔ پارٹی کے مقامی کیڈر کو متحرک کیا جانا چاہئے۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ ہر100 رائے دہندوں پر ایک انچارج مقرر کرتے ہوئے رائے دہی کے موقع پر فیصد میں اضافہ کے اقدامات کئے جائیں۔ رائے دہندوں کوبوتھ تک پہنچانے اور واپسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ جوبلی ہلز میں رائے دہی کا فیصد بہتر ہو۔ قائدین نے بتایا کہ یوسف گوڑہ ڈیویژن میں پارٹی کا موقف مستحکم ہے اوروزیراعلی کے روڈشوکے بعد صورتحال مزیدبہترہوگی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے بی آرایس قائد ہریش راؤ پر کابینہ کے اجلاس کے بارے میں بے بنیاد الزام تراشی کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راؤ ، وزراء اوروزیراعلی کے بارے میں گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راؤعوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹاناچاہتے ہیں۔ جوبلی ہلز کی انتخابی مہم میں راہل گاندھی کونشانہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande