دل بدل کرنے والے ارکان سے متعلق رپورٹ کی پیشکش کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت طلب کی
دل بدل کرنے والے ارکان سے متعلق رپورٹ کی پیشکش کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت طلب کیحیدرآباد، 28 اکتوبر (ہ س)۔ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمار دل بدل کرنے والے ارکان کے خلاف تحقیقات کی تکمیل اور رپورٹ کی پیشکش کے لئے سپریم کورٹ سے مہلت میں اضا
منحرف ارکان سے متعلق رپورٹ کی پیشکشی کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت طلبی


دل بدل کرنے والے ارکان سے متعلق رپورٹ کی پیشکش کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت طلب کیحیدرآباد، 28 اکتوبر (ہ س)۔ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمار دل بدل کرنے والے ارکان کے خلاف تحقیقات کی تکمیل اور رپورٹ کی پیشکش کے لئے سپریم کورٹ سے مہلت میں اضافے کے لئے رجوع ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بی آر ایس کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف پیش کی گئی شکایتی درخواستوں کی سماعت اوراس بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے 3 ماہ کی مہلت دی تھی جو 31 اکتوبرکوختم ہو رہی ہے۔ پرساد کما رنے انحراف کے الزامات کاسامنا کرنے والے ارکان کے موقف کی سماعت کا دوسرامرحلہ شروع کیا ہے۔ وہ جاریہ ماہ کے اختتام تک فریقین کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے ذریعہ جرح کا موقع فراہم کرنے کا شیڈول تیار کر چکے ہیں۔ شکایتوں کی سماعت اور ارکان اسمبلی کے موقف پرمبنی فیصلہ کن رپورٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اسپیکر پرساد کمار سپریم کورٹ سے مزید ایک ماہ کی مہلت طلب کرسکتے ہیں۔ اسمبلی کے احاطہ میں باقاعدہ کورٹ منعقد کرتے ہوئے پرساد کمار شکایت کنندگان اور ارکان اسمبلی کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کررہے ہیں۔ 10 ارکان اسمبلی پرانحراف کا الزام ہے جنہیں اسپیکرنے نوٹس جاری کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 ارکان اسمبلی نے اپناجواب داخل کر دیا ہے جبکہ ڈی ناگیندراورکڈیم سری ہری نے اسپیکرسے مزید مہلت طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاریہ ماہ کے اختتام تک دونوں ارکان اسمبلی کو جواب داخل کرنے کی مہلت دی جاسکتی ہے۔ اسپیکر اسمبلی نے سپریم کورٹ سے مزید ایک ماہ کی مہلت حاصل کرنے قانونی ماہرین اورایڈوکیٹ جنرل تلنگانہ سے مشاورت کی ہے۔ بتایا گیا کہ اندرون دویوم سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکی جائے گی جس میں اب تک کی سماعت کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے رپورٹ کی پیشکش کی کے لئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی جائے گی۔ جن ارکان اسمبلی پر بی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے کے بعد کانگریس میں انحراف کا الزام ہے ان میں ڈی ناگیندر، پرکاش گوڑ، مہیپال ریڈی، اے گاندھی، کے یادیا، سنجے کمار، کڈیم سری ہری، پوچارم سرینواس ریڈی، ٹی وینکٹ رام اوربی کرشناموہن ریڈی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande