سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی کی نئی قیادت کا انتخاب
ٹی عارف علی تین سال کے لئے صدر منتخب ہوئےنئی دہلی،28اکتوبر(ہ س)۔ سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی نے اپنی سالانہ اے جی ایم میٹنگ کی اور آئندہ مدت 2025–26 تا 2027–28 کے لیے انتخابات منعقد کیے۔ انتخابی عمل نہایت شفاف، پ±رامن اور جمہوری طریقے سے انجام پا
سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی کی نئی قیادت کا انتخاب


ٹی عارف علی تین سال کے لئے صدر منتخب ہوئےنئی دہلی،28اکتوبر(ہ س)۔

سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی نے اپنی سالانہ اے جی ایم میٹنگ کی اور آئندہ مدت 2025–26 تا 2027–28 کے لیے انتخابات منعقد کیے۔ انتخابی عمل نہایت شفاف، پ±رامن اور جمہوری طریقے سے انجام پایا، جس میں ملک بھر سے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ٹی عارف علی کو صدر ، شریف احمد قادر کو نائب صدر اور سی اے سیّوم خان کو بھی نائب صدرمنتخب کیا گیا۔

سوسائٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت سہولت کے مشن کو مزید آگے بڑھائے گی، جس کا مقصد بلا سود مائیکروفنانس کو فروغ دینا اور محروم طبقات کو مالی شمولیت کے دائرے میں لانا ہے۔آئندہ تین برسوں میں یہ ٹیم ادارے کی ترقی، استحکام اور ویڑن 2026 کے اہداف کے مطابق اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی۔سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی ایک منصفانہ، اخلاقی اور پائیدار مالی نظام کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande