
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ڈی ایم آر سی کو انڈین کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ ( آئی سی آئی )، چنئی کے زیر اہتمام منعد آئی سی آئی ایوارڈز 2025 میں ”آوٹ اسٹینڈنگ پری-اسٹریسڈ کنکریٹ اسٹرکچراِن دی کنٹری“ کے زمرے میں نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز دہلی میٹرو کے موج پور-مجلس پارک کوریڈور کو دیا گیا ہے، جو میٹرو کے فیز 4 کے توسیعی پروجیکٹ کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ کوریڈور موجودہ پنک لائن کی توسیع ہے اور مکمل ہونے پر یہ ملک کی پہلی سرکلر رِنگ میٹرو لائن بن جائے گی۔ اس سے دارالحکومت دہلی میں آنے جانے میں مزید سہولت ہوگی اور شہری کنکٹیوٹی کو ایک نئی جہت ملے گی۔
ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال کے مطابق، یہ ایوارڈ باضابطہ طور پر ڈی ایم آر سی کو دسمبر 2025 میں حیدرآباد میں منعقد ہونے والے ایسی کون اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔ دیال نے اس اعتراف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی میٹرو کی تکنیکی مہارت اور ٹیم کے عزم کی علامت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد