کھڑدہ میں ایک شخص کی خودکشی، ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے این آر سی ذمہ دار
کولکاتہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں کھڑدہ کے قریب پانیہاٹی کے مہاجوتی نگر کے رہنے والے پردیپ کر نے پیر کی رات اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ نے منگل کی صبح اس کی لاش برآمد کی۔ قریب ہی ایک ڈائری بھی ملی، جس میں اس نے ل
کھڑدہ میں ایک شخص کی خودکشی، ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے این آر سی ذمہ دار


کولکاتہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔

مغربی بنگال میں کھڑدہ کے قریب پانیہاٹی کے مہاجوتی نگر کے رہنے والے پردیپ کر نے پیر کی رات اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ نے منگل کی صبح اس کی لاش برآمد کی۔ قریب ہی ایک ڈائری بھی ملی، جس میں اس نے لکھا تھا کہ این آر سی ان کی موت کا ذمہ دار ہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ کھڑدہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے بعد میں متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اس سلسلے میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کی خوف اور تقسیم کی سیاست نے ریاست میں ایک شخص کی جان لے لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر لکھا کہ کھڑدہ کے قریب پانیہاٹی کے مہاجیوتی نگر کے رہنے والے 57 سالہ پردیپ کر نے خودکشی کر لی ہے۔ انہوں نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ این آر سی ان کی موت کا ذمہ دار ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر خوف اور تقسیم کی سیاست پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا کہ برسوں سے بی جے پی جھوٹ پھیلا کر اوراین آرسی کے نام پر خوف کا ماحول بنا کر معصوم شہریوں کو پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، جب میں سوچتی ہوں کہ کس طرح بی جے پی نے جھوٹ اور خوف پھیلا کر عام شہریوں کو ذہنی طور پر توڑا ہے، تو میرا دل کانپ جاتا ہے۔ یہ موت بی جے پی کے اپنے اعمال کا عکس ہے۔یہ بی جے پی کی زہریلی سیاست کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں کچھ لوگ ہندوستانی شہریوں کو اس قدر گہری مایوسی میں دھکیل رہے ہیں کہ وہ اپنی ہی سرزمین پر غیر ملکی قرار دیے جانے کے خوف سے خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس سنگدلانہ کھیل کو فوری طور پر بند کرے۔ بنگال میں این آر سی کبھی نافذ نہیں ہوگا۔ ہم کسی کو بھی اپنے عوام کے وقار کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مرکزی حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بنگال مزاحمت کرے گا، بنگال محافظ کا کردار ادا کرے گا، اور بالآخر بنگال فتح یاب ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande