
ادھم پور میں ایک تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا
جموں، 28 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے اونشو جنگلاتی علاقے میں منگل کے روز ایک تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا، جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر تیندوے کی لاش ایک گہری کھائی سے برآمد کی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ادھمپور وائلڈ لائف سینٹر منتقل کیا۔
محکمہ کے کنٹرول روم کے انچارج جگیندر پال کے مطابق تیندوے کے جسم پر کسی قسم کے زخم یا چوٹ کے نشانات نہیں ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مشاہدے سے لگتا ہے کہ تیندوا ڈھلوان سے گرنے کے باعث ہلاک ہوا ہے، تاہم موت کی حقیقی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو پائے گی۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر