عدالت نے سال 2017 سے غیر حاضر ملازم کو نوکری سے برطرف کیا.
جموں, 28 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہلکار انور انجم خان ولد گلزار احمد خان سکنہ جانی پور جموں، کے خلاف طویل غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق انور انجم خان کو 2015 میں ہمدردی کی بنیاد
عدالت نے سال 2017 سے غیر حاضر ملازم کو نوکری سے برطرف کیا.


جموں, 28 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہلکار انور انجم خان ولد گلزار احمد خان سکنہ جانی پور جموں، کے خلاف طویل غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق انور انجم خان کو 2015 میں ہمدردی کی بنیاد پر تقرر کیا گیا تھا اور 2017 میں انہیں رام بن عدالت میں تعینات کیا گیا۔ تاہم، وہ 26 جولائی 2017 سے بغیر اجازت ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔ متعدد شوکاز نوٹسز، معطلی، اور انکوائری نوٹسوں کے باوجود انہوں نے نہ کوئی جواب دیا اور نہ ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اہلکار کی غیر حاضری دانستہ اور جان بوجھ کر ہے، جو سرکاری ضابطوں کی خلاف ورزی اور فرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہے۔ چیف جسٹس کے دفتر نے اہلکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برخاستگی سے قبل وجوہات بیان کرے، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande