لداخ میں آفت سماوی سے نمٹنے کے لیے آئی آر ایس کے قیام کا اعلان ۔
لداخ , 28 اکتوبر (ہ س)مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی انتظامیہ نے آفاتِ سماوی سے نمٹنے کے لیے انسیڈنٹ ریسپانس سسٹم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق لیا گیا ہے۔ محکمہ
لداخ میں آفت سماوی سے نمٹنے کے لیے آئی آر ایس کے قیام کا اعلان ۔


لداخ , 28 اکتوبر (ہ س)مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی انتظامیہ نے آفاتِ سماوی سے نمٹنے کے لیے انسیڈنٹ ریسپانس سسٹم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق لیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف، بحالی و تعمیرِ نو کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، اس نظام کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفت کے دوران تیز، مؤثر اور مربوط کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

لداخ سطح پر تشکیل دیا گیا یہ نظام انسیڈنٹ ریسپانس ٹیم کے ذریعے نافذ العمل ہوگا، جو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل، بہتر رابطہ کاری اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande