پلوامہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پوست کا بھوسا ضبط کیا
پلوامہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پوست کا بھوسا ضبط کیا پلوامہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ پلوامہ پولیس نے کسری گام میں ایک ناکہ چیکنگ آپریشن کے دوران 2.150 کلو گرام مشتبہ پوست کے بھوسے کو ضبط کرکے اسمگلنگ کی ایک کوشش کو کامیابی
تصویر


پلوامہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پوست کا بھوسا ضبط کیا

پلوامہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ پلوامہ پولیس نے کسری گام میں ایک ناکہ چیکنگ آپریشن کے دوران 2.150 کلو گرام مشتبہ پوست کے بھوسے کو ضبط کرکے اسمگلنگ کی ایک کوشش کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق نشہ آور سامان نثار احمد ولد غضنفر سے برآمد ہوا، جوکسریگام کا رہنے والا ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 68/2025 پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/15 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔ پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande