
بھاگلپور، 28 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے منگل کے روزبھاگلپور میں این ڈی اے کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن اب مہالٹھ بندھن بن گیا ہے۔ سیٹوں کی تقسیم پر اندرونی اختلافات عوام کے سامنے آچکے ہیں۔
دلیپ جیسوال نے الیکشن کمیشن پر اپوزیشن کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن خود ہی انتشار پھیلانے میں لگی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے جن نائک کرپوری ٹھاکر سے جن نائک کا خطاب چرا لیا ہے اور اپنے ناموں میں جن نائک کا اضافہ کیا ہے، جسے عوام نے بالکل پسند نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس آج کوئی ایشو نہیں ہے اس لیے وہ صرف بیان بازی میں مصروف ہے۔ وہ کبھی سونے کی پیالی اور کبھی چاندی کے چمچے کا وعدہ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ لیکن عوام اب سب کچھ جان چکی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے دعویٰ کیا کہ بہار میں این ڈی اے کے حامی ماحول ہے اور نتیش کمار 2025 میں دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ پریس کانفرنس میں بھاگلپور اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے کے امیدوار روہت پانڈے، بی جے پی ضلع صدر سنتوش ساہ، بی جے پی بہار کی میڈیا پینلسٹ ڈاکٹر پریتی شیکھر اور تمام این ڈی اے حلقہ جماعتوں کے کارکنان موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan