سرکاری نوکری کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہا ہےعظیم اتحاد : سمراٹ چودھری
سرکاری نوکری کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہا ہےعظیم اتحاد : سمراٹ چودھریپٹنہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے منگل کے روز تیجسوی یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار نے رفتار پکڑلی ہے اور تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 2 کروڑ 70 لاک
سرکاری نوکری کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہا ہےعظیم اتحاد : سمراٹ چودھری


سرکاری نوکری کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہا ہےعظیم اتحاد : سمراٹ چودھریپٹنہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے منگل کے روز تیجسوی یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار نے رفتار پکڑلی ہے اور تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 2 کروڑ 70 لاکھ نوکریوں کا وعدہ جھوٹا، اپوزیشن بتائے کہاں سے لائیں گے 12 لاکھ کروڑ روپے۔ لالو پرساد یادو نے بہار کو 15 سال تک بدعنوانی اور گھوٹالوں میں الجھائے رکھا۔ این ڈی اے حکومت نے 12 لاکھ کو ملازمتیں اور 38 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کئے۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے عظیم اتحاد پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جن کے والدین وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بہار میں 100,000 سرکاری نوکریاں بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ اب 2 کروڑ 27 لاکھ لوگوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ایسے بڑ بولے پن کے لئے بہار میں ایک کہاوت مشہور ہے ’’باپ نہ مارے میڈھکی، بیٹا تیر انداز‘‘۔نائب وزیر اعلیٰ چودھری نے بتایا کہ بہار کا کل بجٹ 317,000 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 85,000 کروڑ روپے 22 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہ پر خرچ ہوتے ہیں۔ اگر 2 کروڑ 27 لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں تو تنخواہوں پر تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے جو کہ بہار کے موجودہ بجٹ سے چار گنا زیادہ ہے۔ یہ دعویٰ مکمل طور پر ناقابل عمل اور عوام گمراہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کے لیڈر بہار کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکے گا۔ بہار کے عوام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ این ڈی اے 200 سے زیادہ سیٹیں جیت لے اور بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے۔ایکما اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے دھومل سنگھ، گوریاکوٹھی سے بی جے پی کے دیوش کانت سنگھ اور ارول سے بی جے پی کے منوج شرما کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاستی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ایک کوڑ دو لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں اور2 کروڑ 8 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے آئندہ مدت کار میں ایک کروڑ افراد کو سرکاری نوکریاں اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ عظیم اتحاد کے لیڈروں نے بہار کو دہائیوں تک پسماندگی میں دھکیل دیا۔ کانگریس نے 40 سال اور لالو پرساد یادو نے 15 سال تک ریاست کو بد عنوان اور گھوٹالوں میں الجھائے رکھا۔ جب انہیں ترقی پر دھیان دینا چاہئے تھا، تب وہ چارہ اور الکترا گھوٹالے میں مصروف تھے۔ 2005 سے قبل جہاں شہروں میں صر ف چار۔ پانچ گھنٹے بجلی ملتی تھی، وہیں آج گاؤں میں بھی 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔ ریاستی حکومت 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کر رہی ہے۔ چودھری نے کہا کہ بہار نے ترقی کی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور عوام نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande