
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔
ڈوبتے سورج اور اگتے سورج کی پوجا کا تہوار چھٹھ کی صبح آج دہلی میں ایک شاندار منظر دیکھنے کو ملا۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا آج صبح آئی ٹی او کے قریب دریائے جمنا پر ہاتھی گھاٹ پہنچی، جہاں انہوں نے چھٹھ کے عقیدت مندوں کے ساتھ طلوع ہوتے سورج کی پوجا کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال چھٹھ تہوار کی شان و شوکت صرف دہلی تک محدود نہیں رہی بلکہ پورے ملک میں بحث کا موضوع رہی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح عقیدت مند ماو¿ں اور بہنوں نے مقدس جمنا گھاٹوں پر پوجاکی، ایسا لگتا تھا جیسے پوری دہلی آستھااور عقیدت کی روشنی میں نہا رہی ہے۔ سورج کی سنہری کرنوں کے نیچے جمنا کی لہریں چمکیں اور چھٹی میا کی آشیرواد سے ہر گھر اور دروازے میں امید کا ایک نیا چراغ روشن ہو گیا۔ اس موقع پر چھٹھ کے عقیدت مندوں نے دہلی حکومت کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں کے بعد جمنا کا پانی اتنا صاف نظر آیا۔ عقیدت مندوں نے دہلی حکومت کی طرف سے گھاٹوں پر صفائی، سیکورٹی، پانی کی فراہمی اور روشنی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار اور تاریخی قرار دیا۔ دہلی کے کابینہ کے وزراء منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا، رویندر اندرراج سنگھ، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ