
دموہ، 28 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دموہ کو ہیلی کاپٹر سروس کا تحفہ ملنے والا ہے۔ ضلع کے رہائشیوں کو اب دموہ سے دوسرے میٹروپولیٹن شہروں کے لیے خصوصی ہوائی سفر کی سہولت میسر ہوگی۔
منگل کو معلومات دیتے ہوئے، مدھیہ پردیش حکومت کے سیاحت، ثقافت اور مذہبی امور کے وزیر مملکت دھرمیندر سنگھ لودھی نے کہا کہ یہ سہولت ان اضلاع کے لیے فراہم کی گئی ہے، جن میں فضائی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دموہ کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال ہوم گارڈ گراونڈ میں بنائے گئے ہیلی پیڈ کو استعمال کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر نیا ہیلی پیڈ تیار کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر لودھی نے کہا کہ یہ سروس 365 دن جاری رہے گی۔ آنے والے وقت میں وقت اور ضرورت کے مطابق اس میں کچھ اور توسیع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دموہ ضلع کے باشندوں کو مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے یہ خصوصی تحفہ ملے گا۔ دموہ سے ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس کاشیڈول ، جن شہروں کو یہ ہیلی سروس جوڑے گی اوراس کا کرایہ کتنا ہوگا، اس کی معلومات بھی جلد ہی عوام کے لیے دستیاب کر دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد