سی پی آئی ماوسٹ لیڈر بنڈی پرکاش کی خودسپردگی
سی پی آئی ماوسٹ لیڈر بنڈی پرکاش کی خودسپردگیحیدرآباد، 28 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں سینئرسی پی آئی (ماؤسٹ) لیڈروریاستی کمیٹی کے رکن بنڈی پرکاش عرف پربھات نے منگل کوتلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بی شیودھر ریڈی کے سامنے مبینہ طور پرخودسپردگی اختیارکرل
سی پی آئی ماوسٹ لیڈر بنڈی پرکاش کی خودسپردگی


سی پی آئی ماوسٹ لیڈر بنڈی پرکاش کی خودسپردگیحیدرآباد، 28 اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں سینئرسی پی آئی (ماؤسٹ) لیڈروریاستی کمیٹی کے رکن بنڈی پرکاش عرف پربھات نے منگل کوتلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بی شیودھر ریڈی کے سامنے مبینہ طور پرخودسپردگی اختیارکرلی۔ پولیس کے مطابق پرکاش گزشتہ 45 برسوں سے ماؤنواز تحریک سے وابستہ رہا اور اس نے پارٹی کی تنظیمی ساخت میں کئی اہم عہدوں پرخدمات انجام دی ہیں۔ حال ہی میں وہ نیشنل پارک ایریا آرگنائزر کے طور پر کام کررہا تھا، جوماؤنواز نیٹ ورک میں ایک انتہائی اہم اورحکمت عملی پرمبنی عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ روپوش تحریک میں شامل ہونے سے قبل بنڈی پرکاش مزدوریونینوں میں سرگرم تھا اور انہوں نے سنگارینی ورکرس یونین کے صدر کے طورپربھی خدمات انجام دی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande