
مہاراشٹر کابینہ کے سات ترقیاتی فیصلے،’شولاپور-تلجاپور-عثمان آباد نئی براڈ گیج لائن کے لیے فنڈز جاری
ممبئی،28 اکتوبر(ہ س)۔
مہاراشٹر
کابینہ نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں سات کلیدی فیصلوں
کی منظوری دی، جن کے اثرات ریاست کے کئی اضلاع بشمول شولاپور، تلجاپور، عثمان
آباد، دھولیہ اور واشیم پر نمایاں ہوں گے۔ یہ فیصلے منصوبہ بندی، محصولات، شہری و
دیہی ترقی، داخلہ، عمومی انتظامیہ اور قانون و انصاف سے متعلق محکموں کے تحت کیے
گئے۔
کابینہ
نے ’’ویژن ڈاکیومنٹ برائے ترقی یافتہ مہاراشٹر 2047‘‘ کو منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
کی سربراہی میں ’’ویژن مینجمنٹ یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا تاکہ ریاست کے طویل
مدتی ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ یہ دستاویز عوامی آراء اور مصنوعی
ذہانت کے استعمال سے تیار کی گئی، جس میں سولہ ترقیاتی تصورات اور ایک سو اقدامات
کی نشاندہی کی گئی ہے جو ترقی، پائیداری، شمولیت اور اچھی حکمرانی پر مبنی ہیں۔
ریلوے
شعبے میں کابینہ نے ’’شولاپور-تلجاپور-عثمان آباد‘‘ نئی براڈ گیج لائن کے لیے ریاستی
حکومت کے پچاس فیصد مالی حصہ داری کے ساتھ اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔ اسی
اجلاس میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پروٹوکول سب ڈویژن میں توسیع اور تین نئے
دفاتر—غیر ملکی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تعلقات اور بیرونِ ملک اُمور—کے قیام کی
بھی منظوری دی گئی۔ بلدیاتی
انتخابات سے متعلق اہم فیصلے میں مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو ذات کی تصدیق کے
سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی، جس کے لیے متعلقہ قوانین یعنی
ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888، مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 اور
مہاراشٹر میونسپل کونسلز، ٹاؤن پنچایتیں و صنعتی ٹاؤنز ایکٹ 1965 میں ترامیم کی
منظوری دی گئی۔
اس کے
ساتھ ہی گرام پنچایتوں، ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں میں مخصوص نشستوں پر منتخب
امیدواروں کو بھی یہی سہولت ’’مہاراشٹر ذات تصدیق سرٹیفکیٹ توسیعی آرڈیننس 2025‘‘
کے ذریعے فراہم کی گئی۔ عدالتی
ڈھانچے کی بہتری کے لیے دھولیہ ضلع کے شیرپور میں ’’ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن
کورٹ‘‘، ’’سول کورٹ‘‘ اور ’’پبلک پراسیکیوٹر‘‘ کے دفتر کے قیام کی منظوری دی گئی،
جن کے لیے ضروری اسامیاں اور بجٹ مختص کیا گیا۔
مزید
برآں واشیم ضلع کے موجے کردا (تلنگانہ رسود) میں 29.85 ہیکٹر زمین ’’سوویدھا فاؤنڈیشن
رسود‘‘ کے نام منتقل کرنے اور اس کی لیز کو اگلے تیس سال کے لیے ایک روپیہ سالانہ
کے عوض تجدید کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے