بدنام زمانہ مجرم انکاو نٹرکے بعد گرفتار
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ ساو¿تھ ایسٹ دہلی پولس ڈپارٹمنٹ (اے ٹی ایس) نے امر کالونی علاقے میں ایک انکاو¿نٹر کے بعد بدنام زمانہ مجرم بھرت عرف تیجا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مجرم کو بائیں ٹانگ میں گولی لگی۔ ایک گولی پولیس اہل
بدنام زمانہ مجرم انکاو نٹرکے بعد گرفتار


نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ ساو¿تھ ایسٹ دہلی پولس ڈپارٹمنٹ (اے ٹی ایس) نے امر کالونی علاقے میں ایک انکاو¿نٹر کے بعد بدنام زمانہ مجرم بھرت عرف تیجا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مجرم کو بائیں ٹانگ میں گولی لگی۔ ایک گولی پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ کو بھی لگی جس سے اس کی جان بچ گئی۔ جائے وقوعہ سے ایک دیسی ساختہ پستول، تین زندہ کارتوس اور تین خالی خول برآمد ہوئے۔

جنوب مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہیمنت تیواری نے پیر کو بتایا کہ ملزم بھرت عرف تیجا نیو فرینڈس کالونی پولیس اسٹیشن میں قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں مطلوب تھا۔ دیوالی کی رات، 20 اور 21 اکتوبر کو، دو اشتہاری مجرموں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی۔ تیجا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔ 26 اور 27 اکتوبر کی رات اے اے ٹی ایس کو اطلاع ملی کہ تیجا کو آستھا کنج پارک کے قریب دیکھا گیا ہے۔ انسپکٹر اجے دلال کی قیادت میں ایک ٹیم جس میں ایس آئی جتیندر، اے ایس آئی سریش، ایچ سی شیر سنگھ، ایچ سی ناتھورام، اور کانسٹیبل شیوم اور ساحل شامل تھے، نے علاقے میں جال بچھا دیا۔ جب پولیس نے اسے گھیرنے کی کوشش کی تو اس نے اچانک پستول نکالا اور گولی چلا دی۔ ایک گولی ہیڈ کانسٹیبل شیر سنگھ کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی۔ جوابی کارروائی میں، ایس آئی جتیندر نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی، جس سے مجرم کی ٹانگ پر لگی۔ پولیس نے اسے فوری طور پر قابو کیا اور ایمس ٹراما سینٹر لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھرت عرف تیجا (28) آئی جی کیمپ تیمور نگر نیو فرینڈز کالونی کا رہائشی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ اس سے قبل نو سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے جن میں اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ شامل ہیں۔ دوران تفتیش اس نے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور لوٹ مار کی نیت سے پارک میں گھومنے کا اعتراف کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande