
نئی دہلی،27اکتوبر(ہ س)۔یہ امر تسلیم شدہ ہے کہ ملک کی اقتصادی،سیاسی اور معاشی ترقی میں بدعنوانی بڑی رکاوٹ ہے، اس لیے بدعنوانی سے پاک ادارے اور ملک کے فروغ کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملازمین نے آج ایماند اری کا حلف لیا۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے انتظامی بلاک کے سبزہ زار پر ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ملازمین کو ایمان داری کا حلف دلایا۔ عوامی زندگی میں ایمان داری کی اہمیت پر زور دینے اور بدعنوانی کے خلاف ’مکمل عدم تحمل‘ کی پالیسی کے نفاذ کے تئیں اپنے عہد کے اظہار کے ساتھ یونیورسٹی میں ’ایمان داری بیداری ہفتہ‘ کے حصے کے طورپر ایمان داری حلف کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے دیگر امور کے علاوہ کام کاج کے سلسلے میں اخلاقی عمل کو فروغ دینا، ایمان داری و دیانت داری کی فضا مزید مضبوط کرنا؛رشوت نہ دینے اور نہ لینے، شفافیت، جواب دہی اور انصاف پر مبنی بہترین کارپوریٹ طرز حکمرانی کے تئیں عہد،متعلقہ قوانین و ضوابط اور کاروبار کی انجام دہی میں تعمیل میکانزم،جملہ ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاقیات کو اپنانے،ذمہ داریوں کی ایمان دارانہ ادائیگی کے سلسلے میں مناسب قوانین،ضابطوں کے متعلق حساسیت بخشی،شکایات کا ازالہ،شکایتوں اور دھوکہ و جعل سازی کی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے شکایات ازالہ اور خبر دار و آگاہ کرنے والا نظام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقین اور سماج کے حقوق اور ان کے مفادات کے تحفظ کا حلف لیا۔سینٹرل ویجیلینس کمیشن (سی وی سی)،عوامی زندگی میں ایمان داری کو فروغ دینے اور بد عنوانی سے پاک معاشرے کے حصول کی اپنی کوششوں کے حصے کے طورپرہر سال ایمان داری بیداری ہفتہ مناتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais