
علی گڑھ, 27 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام ”ایلیویٹ“ کے عنوان سے ون ویو انفوٹیک کے تعاون سے 9 نومبر 2025 کو ایک روزہ جاب فیئر منعقد کیا جائے گا۔ جاب فیئر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مزمل مشتاق اور ڈاکٹر سہیلہ پروین کے مطابق، اس میں مختلف شعبوں جیسے بینکنگ، تعلیم، ایکسپورٹ سمیت دیگر میدانوں میں سرگرم مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال کا جاب فیئر مکمل طور پر مقامی اداروں کے لیے وقف ہے، جس کا مقصد اے ایم یو کے طلبہ اور حالیہ فارغ التحصیل طلبہ کو علی گڑھ شہر میں ہی روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ طلبہ کے لئے فل ٹائم، پارٹ ٹائم اور انٹرن شپ کے مواقع کی تلاش کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہا کہ یہ جاب فیئر یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ مقامی روزگار کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مقامی صنعتوں سے براہِ راست جوڑ کر بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار ویب لنک https://t.ly/8nYSA کے ذریعہ اپنا رجسٹریشن کر اسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے انسٹاگرام، فیس بک پیج اور اے ایم یو کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ امیدوار ذاتی طور پر بھی دفتر میں آ کر رجسٹریشن کر اسکتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ