ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام جشن چراغاں کا انعقاد منگل کو رویندر بھون میں
ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام جشن چراغاں کا انعقاد منگل کو رویندر بھون میں بھوپال، 27 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام صوفی صوفیانہ میں جشن چراغاں کے تحت رقص جنوں : رقص کی پیشکش،نغمہ روح : موسیقانہ
جشن اردو پروگرام کا خاکہ


ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام جشن چراغاں کا انعقاد منگل کو رویندر بھون میں

بھوپال، 27 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام صوفی صوفیانہ میں جشن چراغاں کے تحت رقص جنوں : رقص کی پیشکش،نغمہ روح : موسیقانہ پیشکش اور خطاب کا انعقاد 28 اکتوبر کو شام 6.30 بجے انجنی آڈیٹوریم ، رویندر بھون، پالی ٹیکنک چوراہا، بھوپال میں کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام تین اجلاس پر مبنی ہے۔ پہلے اجلاس میں ’’اردو ادب میں چراغ روحانیت‘‘ موضوع پر معروف ادیب و شاعر ضیا علوی لکھنؤ اظہار خیال فرمائیں گے۔

دوسرے اجلاس میں نغمہ روح کے تحت مشہور غزل گلوکار انور حسین، جبلپور موسیقانہ پیشکش دیں گے۔ آخری اجلاس میں رقص جنوں کے تحت عالمی شہرت یافتہ کتھک فنکارہ ڈاکٹر وی انورادھا سنگھ، بھوپال اپنے گروپ کے ساتھ رقص کی پیشکش دیں گی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ثمینہ علی صدیقی انجام دیں گی۔ پروگرام میں شرکت کرنے پر طلبا، ریسرچ اسکالروں اور پروفیسروں کو سر ٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے بھوپال کے محبان ادب و فن سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande