ممبئی کے گھاٹ کوپر اسٹیشن کے قریب 13 منزلہ رویشا ٹاور میں آگ، 200 سے زائد افراد کو بچایا گیا
ممبئی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ گھاٹ کوپر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع 13 منزلہ تجارتی عمارت رویشا ٹاور میں ہفتے کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی پہلی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت مکمل طور پر شیشے
FIRE  BREAKS OUT IN GHATKOPAR TOWER


ممبئی،

27 اکتوبر (ہ س)۔

گھاٹ کوپر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع 13 منزلہ تجارتی عمارت رویشا

ٹاور میں ہفتے کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی پہلی

منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت مکمل طور پر شیشے سے بند ہونے کے سبب اندر

دھواں بھر گیا اور ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی

شاہدین کے مطابق، اس وقت عمارت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ پارکنگ ایریا

میں کئی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں کھڑی تھیں۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع ملنے پر گاڑیاں

جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں، تاہم ابتدائی تاخیر کے باعث عمارت میں پھنسے لوگوں

میں گھبراہٹ پھیل گئی۔

کچھ ہی

دیر میں فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تیز رفتار ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

گہرے دھوئیں اور تیز آگ کے باوجود اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً

200 سے 300 افراد کو محفوظ نکال لیا۔ ریسکیو کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

آگ پر

کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، اوپری منزلوں

کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ چند افراد کو سانس

لینے میں دقت کے باعث فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ابتدائی

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آگ کا سبب شارٹ سرکٹ ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں ٹریفک

متاثر ہوئی، جبکہ پولیس نے موقع پر سیکیورٹی بڑھا دی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande