شعبہ فارماکولوجی نے نوجوانوں کو تمباکو مصنوعات سے دور رکھنے کے لئے بیداری پروگرام منعقد کیا
علی گڑھ،27 اکتوبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارماکولوجی نے وزارتِ تعلیم اور وزارت صحت و کنبہ بہبود، حکومتِ ہند کے اشتراک سے ٹوبیکو فری یوتھ مہم اور وِکست بھارت 2047وژن کے تحت ایک خصوصی بیداری پرو
فارماکولوجی پروگرام


علی گڑھ،27 اکتوبر (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارماکولوجی نے وزارتِ تعلیم اور وزارت صحت و کنبہ بہبود، حکومتِ ہند کے اشتراک سے ٹوبیکو فری یوتھ مہم اور وِکست بھارت 2047وژن کے تحت ایک خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور صحت سے متعلق شعور کو فروغ دینا ہے۔ شعبہ فارماکولوجی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر ناچیکیت برہمَنکر نے ’تمباکو کی فارمالوجیکل خصوصیات‘ پر ایک پرزنٹیشن دیا، جس میں انہوں نے تمباکو کی لت کے فارماکولوجیکل پہلوؤں اور تمباکو مصنوعات کے استعمال کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری قومی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ نکوٹین اور تمباکو میں موجود دیگر کیمیائی اجزاء جسم پر پیچیدہ نیورو کیمیکل نظام کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں انحصار اور نشہ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ شعبہ فارماکولوجی قومی صحت عامہ کے اہداف کے مطابق باقاعدگی سے تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے، تاکہ نوجوانوں میں صحت کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دیا جا سکے۔ پروگرام میں اساتذہ، غیر تدریسی عملے کے اراکین اور ریزیڈنٹس نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande