
ڈینٹل طالبہ کا ریسرچ پروجیکٹ آئی اے پی ایچ ڈی ریسرچ گرانٹ کے لیے منتخب
علی گڑھ، 27 اکتوبر (ہ س)۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پیریوڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری نے ایک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس میں اس کے ایک انڈرگریجویٹ تحقیقی منصوبے کو انڈین ایسوسی ایشن آف پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کی جانب سے آئی اے پی ایچ ڈی ریسرچ گرانٹ 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پورے ملک سے منتخب ہونے والے نو امیدواروں میں، اے ایم یو کی یاشی گپتا بھی شامل ہیں۔ وہ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، اے ایم یو میں بی ڈی ایس، سال دوم کی طالبہ ہیں۔ انھیں انڈرگریجویٹ زمرہ میں تحقیقی گرانٹ کے لیے منظوری دی گئی۔ ان کا تحقیقی پروجیکٹ بصارت سے محروم افراد کے لیے قابلِ رسائی اورل ہیلتھ ایجوکیشن ٹولز کی تیاری سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ تحقیق پروفیسر نیہا اگروال، چیئرپرسن، شعبہ پیریوڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری، کی زیرِ نگرانی کی جارہی ہے جس میں ڈاکٹر سید امان علی شریک گائیڈہیں۔
پروفیسر نیہا اگروال نے کہا کہ آئی اے پی ایچ ڈی ریسرچ گرانٹس نوجوان ڈینٹل محققین کو کمیونٹی کی سطح پر منھ کی صحت کے فروغ اور شواہد پر مبنی عوامی صحت اقدامات میں بامعنی کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے مس یاشی گپتا اور ان کے رہنماؤں کو اس نمایاں دستیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی علمی وابستگی اور تحقیق نے یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ