دہلی میں ترقی کی نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں دہلی ترقی کی نئی جہتیں طے کر رہا ہے۔ سڑکوں سے لے کر اسپتالوں تک، چھٹھ اور دیپوتسو جیسے ثقافتی تہواروں سے لے کر عوامی خدمت کے ہر کام تک، ہر اقدام ترقی یا
دہلی میں ترقی کی نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے: ریکھا گپتا


نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں دہلی ترقی کی نئی جہتیں طے کر رہا ہے۔ سڑکوں سے لے کر اسپتالوں تک، چھٹھ اور دیپوتسو جیسے ثقافتی تہواروں سے لے کر عوامی خدمت کے ہر کام تک، ہر اقدام ترقی یافتہ دہلی کے عزم کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں پیر کو منگل پوری میں سنجے گاندھی اسپتال میں ٹراما سینٹر کے نئے ونگ کے افتتاح اور مہاراجہ اگرسین کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر کہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاراجہ اگرسین ’مساوات، خدمت اور تعاون‘ کے علمبردار تھے جنہوں نے معاشرے میں مساوی مواقع اور مشترکہ خوشحالی کی تبلیغ کی۔ آج ان کے مجسمے کی نقاب کشائی ان نظریات کو زندہ کرتی ہے جو ہمیں ’سروجن ہتائے، سروجن سکھائے“ کے راستے پر ابھارتے رہتے ہیں۔اس موقع پر بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا، ایم پی یوگیندر چندولیا، ایم ایل اے راجکمار چوہان سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande