ورلڈ ایتھلیٹکس نے فیلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2025 کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز 2025 کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور اس دوران ورلڈ ایتھلیٹکس نے خواتین اور مردوں کے ’’فیلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر‘‘ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان دونوں زمروں میں پانچ پانچ کھلاڑی نامزد کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد ہر زمرے سے دو دو فائنلسٹ منتخب کئے جائیں گے۔
یہ نامزدگی 2025 میں ہونے والے شاندار مظاہروں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جن میں سب سے بڑا مرکز ٹوکیو میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ رہی۔
2025 کی خواتین کی فیلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر کے لیے نامزد افراد :
1. والیری آلمین (یو ایس اے)
ورلڈ اور ڈائمنڈ لیگ ڈسکس چیمپئن
اس سیزن میں ناقابل شکست، سرفہرست 11 میں سے 9 بہترین پرفارمنسز اس کے نام ہیں:
2. تارا ڈیوس-وڈال (یو ایس اے)
عالمی لانگ جمپ چیمپئن
اس سیزن میں ناقابل شکست، اس کے نام 3 ٹاپ 10 پرفارمنس کے ساتھ
3. انا ہال (یو ایس اے)
ورلڈ ہیپٹاتھلون چیمپئن
2025 میں 3 ٹاپ-3 پرفارمنس کے ساتھ، عالمی ہمہ وقتی فہرست میں مشترکہ دوسرے نمبر پر
4. نکولا اولیسلیگرز (آسٹریلیا)
عالمی ہائی جمپ چیمپئن (انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں)
ڈائمنڈ لیگ چیمپئن اور علاقائی ریکارڈ کے ساتھ دنیا کا بہترین پرفارمر
5. کیمرین راجرز (کینیڈا)
ورلڈ ہیمر تھرو چیمپئن
دنیا کے بہترین مظاہرہ کرنے والے، علاقائی ریکارڈ کے ساتھ عالمی آل ٹائم لسٹ میں دوسرے نمبر پر۔
2025 کے مردوں کے فیلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر کے لیے نامزد افراد :
1. مونڈو ڈوپلانٹس (سویڈن)
ورلڈ پول والٹ چیمپیئن (انڈور اور آوٹ ڈور)
چار عالمی ریکارڈ بنائے، ڈائمنڈ لیگ کا خطاب جیتا، پورے سیزن میں ناقابل شکست رہے۔
2. میٹیا فرلانی (اٹلی)
ورلڈ لانگ جمپ چیمپئن (انڈور اور آوٹ ڈور)
ٹاپ تھری میں سے دو بہترین کارکردگی ان کے نام
3. ایتھن کٹزبرگ (کینیڈا)
ورلڈ ہیمر تھرو چیمپیئن
علاقائی ریکارڈ کے ساتھ ورلڈ آل ٹائم فہرست میں پانچویں نمبر پر۔
4. ہمیش کیر (نیوزی لینڈ)
ورلڈ ہائی جمپ چیمپئن اور انڈور سلور میڈلسٹ۔
علاقائی ریکارڈ کے ساتھ عالمی ٹاپ پرفارمر۔
5. پیڈرو پچارڈو (پرتگال)
ورلڈ ٹرپل جمپ چیمپئن
ووٹنگ کا عمل ورلڈ ایتھلیٹکس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز— فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس پر شروع ہو چکا ہے۔ ووٹنگ کی آخری تاریخ 26 اکتوبر ہے۔ فاتحین کا اعلان 30 نومبر کو ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز میں کیا جائے گا۔
ٹریک ایتھلیٹ آف دی ایئر کے لیے نامزدگی 13 اکتوبر کو جاری کی گئی تھی، جبکہ ’’آوٹ آف اسٹیڈیم‘‘ ایتھلیٹ آف دی ایئر کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان 27 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر خواتین اور مرد ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر کا انتخاب ٹریک، فیلڈ اور آوٹ آف اسٹیڈیم زمروں کے فاتحین میں سے کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن