ٹرک ڈیوائیڈر توڑ کر دوسرے ٹریک پر چلا گیا، ڈرائیور موقع سے فرار
مرزا پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع مرزا پور کے چنار کوتوالی علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک بے قابو ٹرک ڈیوائیڈر کو توڑ کر دوسرے ٹریک پر چڑھ گیا اور سڑک کے کنارے ایک دکان کے قریب سوئے ہوئے دو نوجوانوں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔
ایک ٹرک (مرزا پور سے چنار جا رہا تھا) اچانک بے قابو ہو کر شمس پور میں پٹرول پمپ کے قریب یوریا کھاد کی دکان کے قریب ڈیوائیڈر عبور کر گیا۔ جس سے دکان کے قریب سوئے ہوئے اجے ساہنی (16) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کا ساتھی انگد پرجاپتی ساکن بیلہارا تھانہ لال گنج شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
حلقہ انچارج سب انسپکٹر نریندر کمار یادو نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری سے چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈیوائیڈر کو توڑ کر دوسرے ٹریک پر جا گرا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی