نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو ’فیوچر ووٹر آئیکن‘ بنایا گیا
پٹنہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ہندوستان کے جواں سال طوفانی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے کم عمری میں ہی اپنی ایک الگ شناخت بنالی ہے۔ صرف 14 سال کی عمر میں ہی ویبھو سوریہ ونشی نے بڑے بڑے گیند بازوں کے چھکے چھڑائے ہیں۔ اپنی تیز طرار بلے بازی کے باعث سرخیوں میں
نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو ’فیوچر ووٹر آئیکن‘ بنایا گیا


پٹنہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ہندوستان کے جواں سال طوفانی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے کم عمری میں ہی اپنی ایک الگ شناخت بنالی ہے۔ صرف 14 سال کی عمر میں ہی ویبھو سوریہ ونشی نے بڑے بڑے گیند بازوں کے چھکے چھڑائے ہیں۔ اپنی تیز طرار بلے بازی کے باعث سرخیوں میں رہنے والے ویبھو سوریہ ونشی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انھیں ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ان کا استعمال نوجوان طبقہ کو بیدار کرنے کے لیے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے نے سبھی کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔الیکشن کمیشن نے نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی کو ’فیوچر ووٹر آئیکن‘ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2 مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلے میں ووٹنگ 6 نومبر کو ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلہ میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹ کی اہمیت اور عوام کو بیدار کرنے کے مقصد سے ہی الیکشن کمیشن مشہور شخصیات کو اپنا آئیکن بناتا ہے، اور اسی کے تحت اس بار ویبھو سوریہ ونشی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن اور پریس انفارمیشن بیورو نے ویبھو سوریہ ونشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بہار کی عوام سے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ ویبھو سوریہ ونشی اس ویڈیو میں کہتے ہیں ’’نمسکار، میں آپ سب کو پرنام کرتا ہوں۔ جب بھی میں میدان میں اترتا ہوں، میرا کام ہوتا ہے اچھا کھیلنا اور اپنی ٹیم کو فتحیاب کرنا۔ اسی طرح جمہوریت میں آپ سب کا اہم کام ہے ووٹ دینا۔ اس لیے بیدار بنے اور اسمبلی انتخاب میں ووٹ دیجیے۔‘‘ اس ویڈیو میں ویبھو سوریہ ونشی نے بہار اسمبلی انتخاب کو ایک نیا نعرہ ’ووٹ کرے گا بہار، اپنی سرکار چنے گا بہار‘ بھی دیا۔دوسری طرف ’پنچایت‘ سیریز کے اداکار چندن رائے اور سہرسہ کے اداکار پنکج جھا کو ’سویپ آئیکن‘ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ووشو کھلاڑی سومیہ آنند، آیوش ٹھاکر، ہاکی کھلاڑی جیوتی کماری، سماجی کارکن تبسم علی اور اپنی پینٹنگ سے لوگوں کو حیران کرنے والے اشوک کمار وشواس کو بھی ’سوین آئیکن‘ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande