سرحدی قصبہ اکھنور میں دو مشتبہ افراد گرفتار
جموں, 20 اکتوبر (ہ س)جموں کے سرحدی قصبہ اکھنور میں پولیس نے ایک کار میں سوار دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ کارروائی مین چوک کے مقام پر اُس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔ ذرائ
سرحدی قصبہ اکھنور میں دو مشتبہ افراد گرفتار


جموں, 20 اکتوبر (ہ س)جموں کے سرحدی قصبہ اکھنور میں پولیس نے ایک کار میں سوار دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ کارروائی مین چوک کے مقام پر اُس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔

ذرائع کے مطابق، دو افراد سرحد سے متصل علاقوں میں روزمرہ کی اشیاء فروخت کرنے کے بہانے سرگرم تھے، جس پر سیکورٹی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خور، چوکی چورہ اور جوڑیاں کے علاقوں میں اہم سڑکوں پر ناکہ بندی سخت کر دی۔

اکھنور میں چیکنگ کے دوران پولیس نے جے کے او 3 کے 8709 نمبر کی کار کو ضبط کر کے اس میں سوار دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت سبزوار احمد شیخ سکنہ کولگام اور وسیم احمد بھٹ سکنہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سبزوار احمد شیخ کا بھائی ایک او جی ڈبلیو ہے جو فی الوقت اننت ناگ جیل میں زیر حراست ہے۔ پولیس نے دونوں سے ابتدائی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور معاملے کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande