جیسلمیر بس میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی
، ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ جودھ پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جیسلمیر بس میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے، ایک اور خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی۔ اس المناک حادثے میں اب تک 25 افراد جا
جیسلمیر بس میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی


، ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

جودھ پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔

جیسلمیر بس میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے، ایک اور خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی۔ اس المناک حادثے میں اب تک 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پولیس کے مطابق امامت (30) 14 اکتوبر کو ہونے والے ہولناک حادثے میں 85 فیصد جھلس گئی تھی۔ اسے جودھ پور کے مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس کی کل رات موت ہو گئی۔

امامت کے دو بیٹے عرفان اور یونس اور بیٹی حسینہ پہلے ہی حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے شوہر پیر محمد بھی شدید جھلس گئے اور فی الحال احمد آباد میں زیر علاج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے بعد پیر محمد نے مسافروں کو بچانے کے لیے شیشہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

مہاتما گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فتح سنگھ نے بتایا کہ دو مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، جب کہ چھ زخمیوں کا خصوصی ٹیم کی نگرانی میں علاج کیا جارہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande