شولاپور میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا ایک سالہ ڈپلومہ کورس شروع
شولاپور ، 20 اکتوبر(ہ س)۔ شولاپور میں طبی تعلیم کے فروغ کے لیے پونیشلوک اہلیا دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی اور یشودھرا گروپ آف ہاسپٹلس کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ’’ایمرجنسی میڈیکل سروسز‘‘کے ایک سالہ
SOLAPUR UNIVERSITY SIGNS MOU FOR EMS DIPLOMA PROGRAM


شولاپور ، 20 اکتوبر(ہ س)۔

شولاپور میں طبی تعلیم کے فروغ کے لیے پونیشلوک

اہلیا دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی اور یشودھرا گروپ آف ہاسپٹلس کے درمیان ایک

مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ’’ایمرجنسی میڈیکل سروسز‘‘کے ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ نیا

تعلیمی کورس میڈیکل کے طلبہ کے لیے ایک عملی اور تکنیکی تربیتی موقع فراہم کرے گا

تاکہ وہ ہنگامی حالات میں بہتر طبی خدمات انجام دینے کے اہل بن سکیں۔ مفاہمت نامے

پر یونیورسٹی کے انچارج رجسٹرار ڈاکٹر اتل لکڑے اور یشودھرا گروپ آف ہاسپٹلس کے سی

ای او کشور پجاری نے دستخط کیے۔

تقریب میں

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پرکاش مہنور اور یشودھرا اسپتال کے چیئرمین

بسواراج کولور خصوصی طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وکاس پاٹل، سی اے مہادیو

کھراڑے، ڈاکٹر شریکانت آندھرے، ڈاکٹر ابھیجیت جگتاپ اور ایڈووکیٹ جاوید نے بھی

شرکت کی۔

پروگرام

کے تحت میڈیکل طلبہ کو جدید طبی آلات کے استعمال، ایمرجنسی ردعمل، اور مریضوں کی

فوری دیکھ بھال کی تربیت دی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کورس شولاپور

کے ہیلتھ سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور مقامی و علاقائی سطح پر صحت کی

خدمات میں بہتری لانے میں مدد کرے گ

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande