نظام آباد پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ملزم ریاض پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک
حیدرآباد 20، اکتوبر(ہ س)۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ملازم پولیس کا قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزم ریاض آج انکاؤنٹر میں ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے زخمی ریاض کوحراست میں لے کر گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا اورعلاج کروایا،حکام ک
نظام آباد۔ پولیس کانسٹیبل کے قتل کے ملزم ریاض  پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک


حیدرآباد 20، اکتوبر(ہ س)۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ملازم پولیس کا قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزم ریاض آج انکاؤنٹر میں ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے زخمی ریاض کوحراست میں لے کر گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا اورعلاج کروایا،حکام کے مطابق آج صبح ریاض کے چارمختلف اقسام کے ایکسرے کیے گئے۔ تاہم علاج کے دوران ریاض نے وہیں موجود کانسٹیبل کی بندوق چھین کرفرارہونے کی کوشش کی۔ اس پرپولیس نے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے بموجب پولیس کانسٹیبل کے قتل کااہم ملزم شیخ ریاض پیرکو نظام آباد کے سرکاری جنرل ہاسپٹل (جی جی ایچ) سے فرارہونے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پرانکاؤنٹرمیں فوت ہوگیا۔ 24 سالہ ریاض کو نظام آباد پولیس نے اتوارکوآصف کے ساتھ جھگڑے کے بعد سارنگا پورجنگلاتی علاقہ سے گرفتارکیاتھا۔ دونوں زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کےلیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ہاسپٹل کی چوتھی منزل پرزیرعلاج ریاض نے مبینہ طورپرفرارہونے کی کوشش میں مسلح ریزرو کانسٹیبل کااسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ مبینہ طورپراس نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی جس سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی اورریاض کوگولی مارکرہلاک کردیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اچانک ہونے والے واقعے سے مریضوں اورعملے میں خوف وہراس پھیل گیا۔احتیاطی تدابیر کے طور پرہاسپٹل میں اضافی پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ ریاض نے اس سے قبل 42 سالہ سی سی ایس کانسٹیبل ای پرمود کو اس نے مبینہ طورپرسینے میں چھراگھونپ کرجمعہ کی رات تقریباً 8.30 بجے ونائک نگرمیں قتل کردیا تھا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande