وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کی تیاریاںپٹنہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ضلع دفتر سمستی پورمیں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں 24 اکتوبر کو کرپوری گرام (بھارت رتن جن نائک کرپوری ٹھاکر کے آبائی گھر) اور دودھ پورہ ایئر پورٹ میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کی تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت اجیار پور ایم پی نتیا نند رائے نے کی۔ انہوں نے این ڈی اے کے تمام ضلع صدور اور عہدیداروں کے ساتھ آئندہ پروگرام کے خاکہ، تیاریوں اور کارکنوں کی شرکت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری راکیش کمار، ریاستی سکریٹری بھیم ساہو جی، بی جے پی ضلع صدر (جنوبی) ششیدھر جھا، جے ڈی یو ضلع صدر ڈاکٹر درگیش رائے، ایل جے پی (را م بلاس) ضلع صدر انوپم کمار سنگھ، آر ایل ایم او ضلع صدر ونود چودھری، ہم ضلع صدر دھیرج کمار ٹھاکر، بی جے پی کے سابق جنرل سکریٹری رام سنگھ، بی جے پی کے سابق جنرل سکریٹری رام سنگھ ،بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری سنیل کمار رائے اور کسان مورچہ کے ضلع صدر بیریندر یادو کے ساتھ این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتوں کے عہدیدار موجود تھے۔میٹنگ میں تمام قائدین نے عہد کیا کہ آئندہ جلسہ عام کو تاریخی بنایا جائے گا اور ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد اور بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنانے کے ہدف کو پوری لگن کے ساتھ پورا کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan