جموں, 20 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیوالی کے مقدس تہوار پر وہ عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشیوں بھرا تہوار ہمدردی، نیکی اور دیانت داری کے چراغ روشن کرتا ہے اور ہمیں ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
منوج سنہا نے مزید کہا کہ دیوالی کا پیغام یہ ہے کہ علم جہالت کے اندھیروں کو دور کرتا ہے اور ہمیں حقیقی دانائی کی راہ دکھاتا ہے۔ یہ تہوار خوشی، امید اور عقیدت کی علامت ہے جو ہمیں بھگوان رام کے اصولوں پر چلنے کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیوی لکشمی، بھگوان گنیش اور بھگوان رام سب پر اپنی رحمتیں نازل کریں، اور یہ روشنیوں کا تہوار ہر گھر اور ہر دل میں خوشحالی و مسرت کی روشنی بکھیرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر