ایل جی لداخ نے سکریٹریٹ میں دیوالی کا تہوار منایا
ایل جی لداخ نے سکریٹریٹ میں دیوالی کا تہوار منایا جموں، 20 اکتوبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کوِیندر گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ لیہہ میں افسران اور عملے کے ہمراہ دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر سکریٹری اطلاعات و
LG


ایل جی لداخ نے سکریٹریٹ میں دیوالی کا تہوار منایا

جموں، 20 اکتوبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کوِیندر گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ لیہہ میں افسران اور عملے کے ہمراہ دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر سکریٹری اطلاعات و تعلقات عامہ سنجیت روڈریگز سمیت متعدد اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ روشنیوں کا تہوار امید، ہم آہنگی اور نیکی کی بدی پر فتح کا عالمی پیغام اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی بھارت کی وحدت میں کثرت کی علامت ہے جو مختلف مذاہب و ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، ہمدردی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔

کوِیندر گپتا نے کہا کہ انتظامیہ لداخ کی ہمہ جہت اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے اور یونین ٹیریٹری کو ملک کے سب سے ترقی یافتہ خطوں میں شامل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کا محور جامع ترقی ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی کے ثمرات یکساں طور پر حاصل ہوں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت کے ساتھ لداخ کی ترقی کے سفر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اگر ہم سب متحد ہو کر کام کریں تو لداخ کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں اور اسے ایک مثالی خطہ بنا سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر لیفٹیننٹ گورنر نے افسران و عملے کے ساتھ مٹھائیاں تقسیم کیں اور سب کے لیے امن، خوشی اور ترقی کی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ اس موقع پر سکریٹری سنجیت روڈریگز نے بھی تمام افسران و عملے کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار ہمیں اتحاد، مثبت سوچ اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت یاد دلاتے ہیں جو لداخ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande